Thursday, 9 June 2016

خود اعتمادی




السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
جب اپ کسی مشکل میں ہوں تو اپ کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ـ
ایک تو یہ کہ اپ کو کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کریں ـ راستہ دیکھائی نہیں دیتا ـ کوئی ہمدرد نظر نہیں آتا جو اس مشکل سے نکلنے میں مدد کرے یا کوئی ایسا مشورہ دے کہ اپ اس پریشانی سے نکل سکیں ـ کوئی ایسا شخص مل جائے جو ایسا حل بتا سکے کہ ہم اس تکلیف دہ دور سے نکل جائیں ـ ایسے وقت میں ذہن میں منفی خیالات جنم لیتے ہیں اور اپ مزید غلط طرف چلے جاتے ہیں ـ یہ منفی سوچ منفی عمل کی طرف لے کر جاتی ہے اور شیطان کا کام آسان ہو جاتا ہے وہ ہمیں گناہوں کی طرف لے جاتا ہے ـ ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں ہماری ہمت جواب دے جاتی ہے ـ ہم جو بھی کام کرتے ہیں وہ غلط ہوجاتا ہے کیونکہ ہم غلط سوچ رہے ہوتے ہیں تو غلطی پہ غلطی ہی ہوتی جاتی ہے
لیکن
دوسری طرف اگر ہم پریشانی میں صرف پریشان ہونے کی بجائے اپنے اپ کو تھوڑا سا حوصلہ دیں کہ میں اس مشکل وقت سے نکل سسکتا ہوں اس پریشانی کا مقابلہ کر سکتا ہوں تو ہمیں کسی بھی شخص کی ضرورت نہیں ہو گی ـ مشکل وقت میں گبھرانے کی بجائے اس سے نکلنے کے بارے میں سوچیں ، مثبت انداز سے چیزوں کو دیکھیں ـ کوئی بھی مشکل ایسی نہیں ہوتی جس کا کوئی حل نہ ہو ـ یہ یقین کر لیں کہ اپ اس پریشانی سے لڑ سکتے ہیں اور پھر لڑنے کی تیاری کر لیں ـ جیسے ہی اپ نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اس مشکل وقت سے لڑوں گا ایک خود اعتمادی کا احساس پیدا ہو گا جو اپ کو مثبت سوچ اور پھر مثبت عمل کی طرف لے کر جائے گا ـ سامنے کا راستہ نظر آنے لگے گا ـ اگر اپ پوری طرح کامیاب نہ بھی ہوں تو کسی نہ کسی حد تک کامیابی ضرور ملتی ہے جو ہماری خود اعتمادی میں اضافہ ہی کرتی ہے ـ یہ احساس پیدا کرتی ہے کہ اگر کچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے تو پھر کوئی بھی مشکل مشکل نہیں لگتی اور نہ ہی پریشانی کا خیال دل میں آتا ہے ـ نہ ہی اپ کسی دوسرے شخص کی مدد کی ضرورت محسوس کرتے ہیں جو آئے اور اپ کو اس مشکل سے نکالے ـ
اب یہ فیصلہ اپ کو کرنا ہے کہ مشکل میں کون سا راستہ اختیار کرنا ہے ـ
لڑنے اور کامیاب ہونے کا
یا
ہتھیار ڈال دینے کا
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں امین

Tuesday, 7 June 2016

رمضان المبارک

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین ـ


رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کا وقت ہے اللّہ کی بےشمار برکتیں ـ فضیلتیں ـ اور رحمتیں اس ماہ میں نازل ہوتیں ہیں اور منادی پکارنے والا کہتا ہے کہ ہے کوئی جو اس ماہ میں اللّہ کو
منا لے اس کی نعمتوں کو سمیٹ لے ـ
رمضان
رحمتوں کا مہینہ ـ بخشش کا مہینہ ـ گناہوں کی معافی کا مہینہ ـ نیکیوں کو سمیٹنے کا مہینہ ـ جنت کے حصول کا مہینہ ـ جہنم سے چھٹکارے کا مہینہ ـ
بس ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ضرورت ہے تسبیحات پڑھنے کی ضرورت ہے زندگی کے تمام مسائل تو چلتے ہی رہیں گے لیکن یہ اتنا بابرکت ماہ ہے کہ نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے اتنا کہ اگر ہمیں اس کا پتا چل جائے تو ہم خواہش کریں کہ سارا سال رمضان کا مہینہ ہو اور روزہ اس کا اجر تو خود اللّہ کہتا ہے کہ
" روزہ میرے لیئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا "
اپ خود سوچیں اگر ہماری نیکیوں کے اجر ستر گنا بڑھ سکتے ہیں تو اللّہ کی لامحدود برکتوں اور فضیلتوں کی ہم پر کتنی بارش ہو گی جب ہم اس کی رضا کے لئے روزہ رکھیں گےـ
لیکن ہمارا زیادہ وقت بازار سے خریداری کرنے اور سحری اور افطاری کی تیاری کرنے میں گذر جاتا ہے اگر ہم رمضان سے پہلے ہی کپڑوں کی خریداری کر لیں اور رمضان میں سادہ سحری اور افطاری کا اہتمام کریں گے تو ہمیں عبادت کرنے کا بہت وقت مل جائے گا اور روزے کا جو اصل مقصد ہے کہ غریب کی بھوک کا اندازہ ہو وہ بھی تب ہی پورا ہو گا اللّہ کی لامحدود رحمتوں اور برکتوں کو بھی تب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے اس رمضان میں یہ ارادہ کریں کہ روزے کو اس کی مقصدیت کے ساتھ گزاریں گے تو اپ اس ماہ کا صحیح لطف لے سکتے ہیں ـ
نماز کی پابندی کریں ـ قرآن کی تلاوت کریں ـ استغفار پڑھیں ـ زیادہ سے زیادہ پہلا کلمہ پڑھیں ـ درود شریف کثرت سے پڑھیں ـ
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں ـ

Wednesday, 1 June 2016

مثبت اندازِ زندگی


السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
ہمیں جب بھی کوئی پریشانی یا تکلیف ہو تو ہم شور کرنے لگتے ہیں -
ہائے پریشانی ہائے پریشانی
اور پھر یہ ہوتا ہے کہ ہماری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ـ ہمارا حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے اور فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رہتی ہے ـ پھر جب کچھ سمجھ نہیں آتا تو ہم منفی انداز سے سوچنے لگتے ہیں ـ منفی خیالات دماغ میں آنے لگتے ہیں ـ انسان کی ساری خرابی اور بربادی کا عمل یہیں سے شروع ہوتا ہے اور اپ سے ایک کے بعد دوسرا غلط عمل سرزد ہونا شروع ہو جاتا ہے
لیکن اگر
ایسے وقت میں اپنے اپ کو یہ بات سمجھائی جا سکے کہ کوئی بھی مشکل ناممکن نہیں اگر اس کے حل کی طرف جایا جائے
مثال کے طور پر اگر
اپ کو کوئی بھی مشکل یا پریشانی کا معاملہ پیش آئے تو سب سے پہلے اس کے ممکن حل کا سوچیں کہ اس کو کس طرح حل کیا جائے ـ ایک کے بعد دوسرے اور یہاں تک کہ تیسرے کے بارے میں سوچیں اور پھر اس پر عمل کرنا شروع کر دیں ـ اس کو کیسے حل کیا جائے ـ کون سے عوامل اختیار کیے جائیں کہ مشکل آسان ہو جائےـ پھر اپ دیکھیں گے کہ نہ صرف اپ کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ زیادہ بہتر طریقے سے مشکل حالات سے نبٹا جائے گاـ مثبت سوچ اور عمل کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے چیزیں آسان ہونا شروع ہو جائیں گی ـ کوئی بھی تکلیف دہ عمل اپ کو ٹوٹنے نہیں دے گا ـ اپ میں قوتِ ارادی بڑھ جائے گی ـ اس طرح صحیح فیصلہ کر کے اپ خود اعتمادی کی دولت سے ہمکنار ہوں گے جو آئندہ زندگی میں بھی اپ کے کام آئے گی ـ
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں امین

Thursday, 26 May 2016

حصہ دوم " اعمال کا دارومدار نیت پر ہے "

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
اسلام ایک مکمل دین ہے ـ یہ ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقے بتاتا ہے ـ روزمرہ زندگی کے سب معاملات میں ہماری رہنمائی کرتا ہے اسلام صرف
اللّہ کی عبادت کرنےکا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں سونے ، جاگنے ، کھانے ، پینے ، رزقِ حلال کمانے، شادی ، طہارت کے مسائل ، بچوں کی تعلیم و تربیت ، نیکی کرنے اور گناہوں سے بچنے، حقوق و فرائض کی ادائیگی غرض زندگی کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کے لئے احکام موجود ہیں ۔ بس دیکھنے اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ہم ان سب پر عمل کیسے کرتے ہیں ۔ ان کو ادا کرنے کی نیت کیا کرتے ہیں
مثال کے طور پر اگر ہم سونے سے پہلے سونے دعا پڑھ کر سوئیں تو ہمارا سونا ایک عبادت میں لکھا جائے گا جب رات کو سونے کے لئے بستر پر لیٹنے لگیں تو یہ دعا پڑھنی چاہیے
اَللّٰھُمَّ بِاسٌمِکَ اَمُوٌتُ وَاَحٌیٰ
ترجمہ
اے اللّہ میں تیرے ہی نام پر مروں گا اور تیرے ہی نام پر جیتا ہوں
زندگی میں نیکی کے یہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا شروع کریں انشاُٗاللہ تمام کاموں میں خیر اور برکت دینے والا اللّہ ہے نیکی کے کاموں میں خودبخود دل لگنے لگے گا اور برائیوں سے نفرت ہوتی جائے گی اور اپ دیکھیں گے کہ زندگی کتنی آسان ہو گئی ہے
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں

Sunday, 22 May 2016

اللّہ سے امید اور امت المسلمین کے لئے دعا گو

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
اللّہ سے امید اور امت المسلمین کے لئے دعا گو
ہم سب کو اللّہ نیکی کرنے کی اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے امین




بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
In the name of Allah, by Whose name nothing on the earth or in the heavens can cause harm, and He is the All Knowing, the All-Hearing.
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔
O Allah! Grant well-being to my body, O Allah! Grant well-being to my hearing, O Allah! Grant well-being to my sight. There is no true deity except You.
O Allah! I seek refuge in You from disbelief/ingratitude and poverty. O Allah! I seek refuge in You from the punishment of the grave. There is no true deity except You.
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله! یقینا میں تیری پناه چاہتا ہوں کفر اور فقر و فاقه سے، اے الله! بے شک میں تیری پناه چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔
O Allah! You are my Lord, there is no true deity except You. You created me and I am Your servant, I abide by Your covenant and promise to the best of my ability. I seek refuge with You from the evil of which I have committed. I acknowledge Your blessings upon me and I acknowledge my sin, so forgive me for verily none forgives sins except You.
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس
مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا




اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ،
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
O Allah! Verily I ask You for wellness in this life and in the hereafter. O Allah! I ask You for forgiveness and well-being in my religion and in my worldly affairs and in my family and my wealth. O Allah! Cover up my defects and change my fear into peace. O Allah! Protect me from front and from behind and on my right and on my left and from above and I seek refuge in Your Magnificence lest I am destroyed from beneath me.
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں

" اعمال کا دارومدار نیت پر ہے "

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
" اعمال کا دارومدار نیت پر ہے "
کافی عرصہ پہلے یہ واقعہ پڑھا تھا
ایک ادمی نے نیا گھر بنایا اور ایک بزرگ کو اپنا گھر دیکھایا تو بزرگ نے اس شخص سے پوچھا کہ تم نے اپنے گھر میں کھڑکی اور روشندان کیوں بنائے ہیں تو اس شخص نے جواب دیا اس لئے کہ گھر روشن اور ہوادار رہے تو ان بزرگ نے جواب دیا کہ روشنی اور ہوا تو اس میں سے آنی ہی تھی لیکن اگر تم روشندان اور کھڑکی بنانے کی نیت یہ رکھتے کہ یہاں سے اذان کی آواز آئے تو تمہیں اس کے بنانے کا ثواب بھی ملتا
ساری بات کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم روزمرہ زندگی میں تمام معاملات کی اسی طرح نیت رکھیں تو کام بھی ہو جائے گا اور اللّہ سے ثواب کا ذریعہ بھی بنے گا
مثال کے طور پر ہم کھانا اس لئے نہ کھائیں کہ ہمیں بھوک لگی ہے بلکہ نیت یہ ہو کہ
اے اللّہ یہ کھانا ہم اس لئے کھا رہے ہیں کہ اس کو کھانے سے ہم طاقت حاصل کریں اور تیری عبادت کریں زندگی کے وہ سب فرائض ادا کرنے کی ہمت ہو جو تو نے ہم پر فرض کئے ہیں تو ہمارے روزمرہ کے تمام کام عبادت بن جائیں گے
مثال کے طور پر
ایک عورت گھر کے جو کام کرے گی بچوں کی دیکھ بھال ان کی تعلیم و تربیت کھانا بنانا
ایک مرد گھر سے باہر جا کر کما کر لاتا ہے اور اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا ہے
یہ سب فرائض اللّہ نے ہم پر فرض کئے ہیں اور ہم اسی فرض کو پورا کرنے کے لئےکام کرتے ہیں تو بس نیت یہ ہو کہ چونکہ یہ سب اللّہ نے فرض کیا ہے اسی لئے ہم کر رہے ہیں تو نہ صرف وہ کام عبادت بن جائے گا بلکہ اللّہ کی رحمت اور برکت بھی ہمارے ساتھ ہو گی
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں امین

Blessed & Positive

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
آج ہم اس صفحے کے بارے میں بات کریں گے کہ اس کا یہ نام کیوں رکھا گیا اس کے نام کو دیکھا جائے تو یہ سمجھنا آسان ہو گااس صفحے کے نام کا پہلا حصہ
Blessed 
مطلب رحمت یعنی اللہ کی رحمت کے بغیر ہم دنیا میں کچھ بھی نہیں کر سکتے اور اس کا دوسرا حصہ
Positive
مثبت یعنی جب تک ہم اپنی سوچ اور عمل کو مثبت نہیں رکھیں گے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتےمحنت اور کوشش کرنا ہمارا فرض ہے پھر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں وہ اپنے بندے کے لئے بہتر ہی کرتا ہے
ہم مذہب کو معاشرے سے اور معاشرے کو مذہب سے الگ نہیں کر سکتے اسلام دین اور دنیا دونوں کا نام ہے اور یہاں ہم ان دونوں پر بات کریں گے
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں امین