Thursday, 26 May 2016

حصہ دوم " اعمال کا دارومدار نیت پر ہے "

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے امین
اسلام ایک مکمل دین ہے ـ یہ ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقے بتاتا ہے ـ روزمرہ زندگی کے سب معاملات میں ہماری رہنمائی کرتا ہے اسلام صرف
اللّہ کی عبادت کرنےکا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں سونے ، جاگنے ، کھانے ، پینے ، رزقِ حلال کمانے، شادی ، طہارت کے مسائل ، بچوں کی تعلیم و تربیت ، نیکی کرنے اور گناہوں سے بچنے، حقوق و فرائض کی ادائیگی غرض زندگی کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کے لئے احکام موجود ہیں ۔ بس دیکھنے اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ہم ان سب پر عمل کیسے کرتے ہیں ۔ ان کو ادا کرنے کی نیت کیا کرتے ہیں
مثال کے طور پر اگر ہم سونے سے پہلے سونے دعا پڑھ کر سوئیں تو ہمارا سونا ایک عبادت میں لکھا جائے گا جب رات کو سونے کے لئے بستر پر لیٹنے لگیں تو یہ دعا پڑھنی چاہیے
اَللّٰھُمَّ بِاسٌمِکَ اَمُوٌتُ وَاَحٌیٰ
ترجمہ
اے اللّہ میں تیرے ہی نام پر مروں گا اور تیرے ہی نام پر جیتا ہوں
زندگی میں نیکی کے یہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا شروع کریں انشاُٗاللہ تمام کاموں میں خیر اور برکت دینے والا اللّہ ہے نیکی کے کاموں میں خودبخود دل لگنے لگے گا اور برائیوں سے نفرت ہوتی جائے گی اور اپ دیکھیں گے کہ زندگی کتنی آسان ہو گئی ہے
انشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں