Thursday, 14 July 2016

درود شریف

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش رہیں ، اللہ اپ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے ـ امین ـ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
حدیث شریف میں ایا ہے کہ :
جس مجلس میں بھی لوگ جمع ہوں گے اور وہ اس میں نہ اللہ تعالٰی کا ذکر کریں گے اور نہ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ( علیہ افضل ا لصلوات و التسلیمات) پر درود و سلام بھیجیں گے قیامت کے دن ان کی وہ مجلس ان کے لئے ( ذکر اللہ اور درود و سلام کے ) ثواب ( سے محرومی کی وجہ سے) حسرت و افسوس کا باعث ہو گی اگرچہ وہ جنت میں بھی داخل ہو جائیں ـ
حدیث شریف میں ایا ہے کہ :
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جمعہ کے دن کثرت سے مجھ پر درود (و سلام) بھیجا کرو کیونکہ تمھارا درود (و سلام) ( جمعہ کے دن خاص طور پر) میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
جو کوئی بھی شخص جمعہ کے دن مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کا درود ( خاص طور پر ) میرے سامنے ضرور پیش کیا جاتا ہے ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
جو شخص بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے ( خاص کر میرے روضہ پر کھڑے ہو کر) میری روح مجھ پر لوٹا دی جاتی ہے ( یعنی اس کی طرف متوجہ کر دی جاتی ہے ) یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ شخص ہو گا جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہو گا ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (اصلی) بخیل وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم کثرت سے میرے اوپر درود بھیجا کرو اس لئے کہ یہ درود تمہارے ( باطن کی تطہیر کے) لیے زکوٰتہ ( پاک کرنے کا ذریعہ) ہےـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص ذلیل و خوار ہو جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کے سامنے میرا ذکر آۓ اس کو چاہیے کہ مجھ پر درود بھیجے، اس لئے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللّٰہ تعالٰی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے ـ
ایک اور حدیث میں ایا ہے کہ :
اپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جو کوئی میرا ذکر کرے اس کو مجھ پر درود بھیجنا چاہیے ـ

نشاُٗاللہ آئندہ تحریر میں مزید بات ہو گی ـ اللّہ اپ کا حامی و ناصر ہو اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا ہوں ـ امین ـ